• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس فراہمی کھانا پکانے کے اوقات تک محدود

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے ایل این جی کی دستیابی میں کمی اور موسم سرما میں طلب بڑھنے کے باعث اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی محدود کرتے ہوئے بدھ سے روزانہ صرف 3 مخصوص اوقات میں گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے شیڈول کے تحت صارفین کو صبح 6:30 سے 9 بجے، دوپہر 12 سے 2:30 بجے اور شام 6 سے رات 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔ حکومت نے محدود ذخائر کے پیش نظر گھریلو صارفین کو دیگر شعبوں پر ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس این جی پی ایل نے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بھی 50 ملین مکعب فٹ یومیہ سے کم کرکے 35 ملین مکعب فٹ کردی ہے، جبکہ آئندہ چند روز میں اسے مکمل طور پر بند کرنے کا منصوبہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید