کراچی(رفیق مانگٹ)امریکی ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹک امیدوار ڈاکٹر عبدالرحمان محمد السید نے ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دے کر امریکی سینیٹ کی نشست جیت لی اور ایوانِ بالا کے پہلے مسلمان منتخب رکن بن گئے۔ 42 سالہ عبدال السید کی کامیابی کو ڈیموکریٹک پارٹی کے ترقی پسند دھڑے کی بڑی فتح قرار دیا جا رہا ہےعبدل السید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، ٹرمپ کے الزامات اور ریپبلیکن مخالف کو شکست دے دی۔ ان کی انتخابی مہم کا مرکزی نعرہ سیاست سے بڑے سرمایہ کاروں کے اثرورسوخ کا خاتمہ، عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور سب کے لیے میڈی کیئر تھا۔ انہوں نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ السید نے کہا کہ "انشاءاللہ" کو "الحمدللہ" میں بدل سکتے ہیں،پہلے مسلمان سینیٹر کا تعلق مصر سے ہے، ڈاکٹر اور صحت عامہ کے سابق عہدے دار بھی رہے ،اہلیہ ہندوستانی، حجاب لیتی ہیں، انہیں متاثر کرنے کیلئے اردو سیکھی،"آپ کی آنکھیں بہت خوبصورت ہیں" جملہ یاد رہا ،ٹرمپ نے کہا میرے لیے یہ محمد ہے، میں صدر ہوں جو چاہے کہہ سکتا ہوں، یہ ریڈیکل جہادی ہے ،وہ واحد سینیٹر ہوں گے جنہیں سینٹ میں داخلے سے پہلے میٹل ڈیٹیکٹر سے گزرنا پڑے گا، ٹرمپ کا طنز،عبدل السید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، ٹرمپ کے الزامات اور ریپبلیکن مخالف کو شکست دے دی،ٹرمپ نے کہاجیسے محمد ال سیّد -- میں اسے محمد کہتا ہوں۔ کسی نے کہا کہ اس کا نام محمد نہیں، عبدل ہے۔ میں نے کہا، میرے لیے یہ محمد ہے۔ میں صدر ہوں، میں اسے جو چاہوں کہہ سکتا ہوں۔ میرے لیے وہ محمد ہے، اور وہ ایک ریڈیکل جہادی ہے۔عبدال السید مشی گن میں پیدا ہوئے اور وہیں پلے بڑھے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر، ماہر وبائی امراض اور صحت عامہ کے سابق سرکاری عہدیدار ہیں۔