• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیموکریٹس ٹرمپ انتظامیہ، اس کے اختیارات، کاروباری مفادات اور سرکاری تقرریوں کی تحقیقات کرسکتے ہیں، ٹرمپ کا ویٹو پاور استعمال کرنے کا عندیہ

کراچی(رفیق مانگٹ)ڈیموکریٹس ٹرمپ انتظامیہ، اسکے اختیارات، کاروباری مفادات اور سرکاری تقرریوں کی تحقیقات کر سکتے ہیں ،ٹرمپ کا ویٹو پاور استعمال کرنے کا عندیہ،ٹرمپ کو پہلے دورِ صدارت میں دو مرتبہ مواخذے کا سامنا، دونوں بار سینیٹ سے بری،مواخذے کے باوجود ٹرمپ کی برطرفی مشکل، سینیٹ میں دو تہائی اکثریت لازمی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے دوسرے دورِ صدارت میں بھی مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ، دونوں میں کامیابی کے بعد ٹرمپ کے خلاف تیسری مرتبہ مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کا امکان موجود ہے۔

اہم خبریں سے مزید