اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی فیصلہ کن کامیابی کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں تیزی دیکھی گئی، جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ نے عالمی معیشت کے لیے امیدیں پیدا کردی ہیں جبکہ اس سے پاکستان کو بھی فائدہ پہنچنے اورمعاشی ریلیف کی امیدوں کو تقویت ملنے کا امکان ہے۔ تیل کی قیمت امریکا میں 89 ڈالر سے نیچے آگئی ، اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی ، طاقتوربحالی،شرح سود اور ڈالرکی قدرپرمنڈیوں میں نئے جائزے لیے جارہے ہیں، آئی ایم ایف ، جے پی مورگن اور گولڈمین ساچیز نے مہنگائی کم ہونے کا امکان ظاہر کردیا،پاکستان کیلیے تیل اور ڈالر کی قیمتوں میں کمی سے فائدے کاامکان ہے۔