اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)پاکستان کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کی دعوت، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026: 12-13 نومبر کو اسلام آباد میں معدنی شعبے پر عالمی کانفرنس کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026کے تحت 12اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں عالمی کان کنی کے شعبے سے وابستہ اعلیٰ عہدیداران، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں، مالیاتی اداروں اور تکنیکی ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے گا۔