لاڑکانہ( بیورو رپورٹ، صابر شاہ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یونیورسٹی آف لاڑکانہ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور ہائیر ایجوکیشن کے سربراہ ڈاکٹر طارق رفیع سمیت متعدد اہم شخصیات موجود تھیں ۔ بریفنگ کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق حکومت سندھ دور افتادہ علاقوں میں جدید تعلیم کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے اور یونیورسٹی آف لاڑکانہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔