• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں تنخواہ دار طبقے پر بھارت، بنگلہ دیش سے زیادہ ٹیکس عائد ہے، حفیظ پاشا

اسلام آباد (مہتاب حیدر)سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا کا کہنا ہے پاکستان میں تنخواہ دار طبقے پر بھارت، بنگلہ دیش سے زیادہ ٹیکس عائد ہے، قابلِ ٹیکس آمدنی کی سالانہ حد 6 لاکھ سے بڑھا کر 12 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ ٹیکس شرح 30 فیصد کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیولپمنٹ کانفرنس میں کیا جہاں دیگر ممتاز سیاسی رہنماؤں ومعاشی ماہرین نے بھی عوام دوست اصلاحات اور طرزِ حکمرانی میں بنیادی تبدیلیوں کا مطالبہ کیا۔ کانفرنس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سید نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، مفتاح اسماعیل، خرم دستگیر خان، اسد عمر اور سید علی حیدر زیدی، مزمل اسلم، ڈاکٹر قیصر بنگالی، احمد اقبال چوہدری، نور احمد، سلیمان غنی اور عبدالغفران میمن نے اظہارِ خیال کیا۔سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ اے پاشا نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ آمدنی والے تنخواہ دار طبقے پر عائد ٹیکس کی شرح بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ ان کے مطابق زیادہ آمدنی والے طبقات کے معاملے میں پاکستان کے تنخواہ دار ملازمین پر ٹیکس کی شرح بھارت اور بنگلہ دیش کے اسی طبقے کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید