کراچی (مطلوب حسین )ایف آئی اےنے نادراکےسابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرکوایرانی شہری کو پاکستانی شناختی دستاویزات جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ مبینہ ملزم ضیاء الحق آرائیں نادرا میگا سینٹر سیمنز چورنگی برانچ میں تعینات رہ چکا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری ایک مقدمہ کی تحقیقات کے دوران عمل میں آئی۔ مقدمے کا آغاز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی پاسپورٹ پر قطر جانے والے دو مسافروں کو روکنے سے ہوا۔ کلیئرنس کے دوران امیگریشن حکام نے مزید پوچھ کچھ کی تو دونوں ملزمان نےایرانی شہری ہونےاور رقم کے عوض پاکستانی شناختی دستاویزات حاصل کرنے کا اعتراف کیا، ایک ایرانی شہری کی جعلی دستاویزات میں نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضیاء الحق آرائیں کا مبینہ کردار سامنے آیا، جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔