کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل ڈیٹا اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک مرتبہ پھر کراچی کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے 1500 مشکوک شناختی کارڈ ہولڈرز کو نوٹسز ارسال کئے ہیں۔ ان تمام خواتین اور مرد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے متعلقہ نادرا آفس سے رابطہ کریں اور اپنی تمام اصل دستاویزات لے کر پیش ہوں اور نہ پیش ہونے کی صورت میں نہ صرف ان کے شناختی کارڈ بلکہ ان کے تمام فیملی کے شناختی کارڈ بھی منسوخ کر دیئے جائیں گے۔