کراچی(رفیق مانگٹ)ٹرمپ کا نیتن یاہو کو فون، غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد شروع کرنے کی ہدایت،حماس کو غیر مسلح کرنے، غزہ کو فوجی سرگرمیوں سے پاک کرنے اور فلسطینی حکومت قائم کرنے کا منصوبہ، امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد کے لیے عملی اقدامات کریں۔ ٹرمپ نے ٹیلی فونک گفتگو میں نیتن یاہو سے کہا کہ اسرائیلی انتخابات کے خاتمے کے بعد اب غزہ منصوبے کو آگے بڑھایا جائے، جس میں حماس کو غیر مسلح کرنے، غزہ کو فوجی سرگرمیوں سے پاک کرنے اور علاقے کا انتظام ایک نئی فلسطینی ٹیکنوکریٹ حکومت کے حوالے کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔