کراچی (رفیق مانگٹ) امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار مسلمان سینیٹر منتخب ہونے والے ڈیموکریٹ رہنما عبدل السید نے پاکستان سمیت پانچ ممالک کو امریکی فوجی امداد فراہم کرنے کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ بیرونی ممالک کی فوجوں پر خرچ کرنے کے بجائے اپنے ملک میں تعلیم، صحت، بچوں کی نگہداشت اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر لگایا جانا چاہیے۔امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں مشی گن سے نومنتخب سینیٹر عبدل السیدکا کہنا تھا کہ ’’چاہے اسرائیل ہو، مصر، سعودی عرب، اردن یا پاکستان، میرا خیال ہے کہ ہم اپنے ٹیکس کا پیسہ دوسرے ممالک کی فوجوں کو مالی اعانت دینے کے لیے ادا نہیں کرتے۔