ابوظبی (سبط عارف)روس، یوکرین اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لئے سہ فریقی امن مذاکرات 10 اور 11 نومبر کو ابوظبی میں ہوں گے۔ مذاکرات کی میزبانی امریکا کرے گا جبکہ امریکی وفد کی قیادت خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق مذاکرات میں جنگ کے بعد یوکرین کی سلامتی، یورپ کے مستقبل کے سکیورٹی نظام اور امن معاہدے کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔