• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضبط شدہ سات کروڑ کے سونا چاندی غائب ہونے کی تحقیقات جاری

کراچی (اسد ابن حسن) اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں ضبط شدہ سات کروڑ مالیت کی چاندی اور سونے کے تجوری سے غائب ہونے اور برآمدگی کے حوالے سے تحقیقات جاری  ہیں۔ تحقیقات کرنے کے لئے اسلام آباد سے دو اعلی افسران کی ٹیم نے اینٹی کرپشن سرکل کا دورہ کیا۔ ٹیم کے علم میں یہ بات آئی کہ مذکورہ سرکل نئی کاٹن ایکسچینج بلڈنگ میں منتقل ہو گیا تھا مگر اس کی کیس پراپرٹیاں وہیں رکھی ہوئی تھیں اور ایس او پی کے مطابق مذکورہ سونا اور چاندی اسٹیٹ بینک لاکر منتقل نہیں کیا گیا۔ پورا سرکل ہیڈ محرر غلام محمد اور دو سپاہیوں پر چھوڑ دیا گیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید