اسلام آباد (مہتاب حیدر) حکومت نے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 220 ارب روپے جمع کر لیے، حکومت نے موجودہ مالی سال 2026-27 میں پیٹرولیم لیوی کے ذریعے 1.676 ٹریلین روپے جمع کرنے کا ہدف رکھا ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال میں ابتدائی بجٹ کے تخمینے 1.468 ٹریلین روپے تھے۔ تاہم، پیٹرولیم لیوی کے ذریعے اصل وصولی 100 ارب روپے بڑھ کر 30 جون 2026ء کے اختتام تک 1.567 ٹریلین روپے رہی۔