• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی جہاز کےعملہ کی دستاویزات میں بے ضابطگیاں، 35 لاکھ روپے جرمانہ عائد

کراچی ( مطلوب حسین) غیر ملکی جہاز کے عملہ کی دستاویزات میں بے ضابطگیاں،35لاکھ روپے جرمانہ عائد ،امیگریشن کلیئرنس کے دوران کیٹرنگ عملہ کے سات ارکان کی دستاویزات میں سنگین خامیاں سامنے آئیں۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن کراچی نے کراچی پورٹ پر لنگر انداز غیر ملکی بحری جہاز کے عملے کی امیگریشن جانچ پڑتال کے دوران غیر ملکی کیٹرنگ عملے کے 7ارکان کی دستاویزات میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف کرتے ہوئے متعلقہ شپنگ ایجنسی پر 35 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ آئی اے حکام کے مطابق ابوظہبی کے پرچم بردار بحری جہاز سی ایس مرام (CS MARAM) صلالہ سے کراچی پہنچا تھا اور کیبل بچھانے و مرمت کے منصوبے کے سلسلے میں کراچی پورٹ کے ویسٹ وارف، برتھ نمبر 25 پر تقریباً دو ماہ کے لیے لنگر انداز ہے۔

اہم خبریں سے مزید