اسلام آباد (مہتاب حیدر) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں کابینہ کی کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی اداروں نے تین سرکاری اداروں کے چیئرمین اور آزاد ڈائریکٹرز کی تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان اداروں میں نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک)، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی شامل ہیں۔ منظور شدہ تقرریوں کے تحت نیسپاک کے لیے شاہد اشرف تارڑ کو چیئرمین اور آزاد ڈائریکٹر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ کے لیے پانچ آزاد ڈائریکٹرز، علی رضا تالپور، ڈاکٹر فرید الدین شیخ، سید شایان شاہ، محب علی کھیچی اور محمد لیاقت کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔