• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسعد محمود کا تحریری جواب غیر تسلی بخش قرار، طلبی کا دوسرا نوٹس جاری

اسلام آباد (عاصم جاوید) نیب اسلام آباد / راولپنڈی نےاسعد محمود کا تحریری جواب غیر تسلی بخش قراردیکر سابق وفاقی وزیر مواصلات اور مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے کو طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کر دیا ۔ نیب نے اسعد محمود کو پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں پر طلب کیا تھا ، نوٹس میں مولانا اسعد محمود کو 13 نومبر کو پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کا کہا گیا ۔ انکوائری 2022 تا 2023ء کے درمیان ہونے والی بھرتیوں کی جا رہی ہے۔ نیب نوٹس میں کہا گیا کہ عدم پیشی پر نیب آرڈیننس 1999ء کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  10 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے بجائے تحریری جواب بھیجا گیا، مولانا اسعد محمود تحریری جواب غیر تسلی بخش اور ناکافی ہے۔

اہم خبریں سے مزید