• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، FBR کے تحقیقاتی اور قانونی نفاذ کے اختیارات برقرار

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے ایف بی آر کے تحقیقاتی اور قانونی نفاذ کے اختیارات برقرار رکھتے ہوئے واٹم ڈینٹل اور واٹم میڈیکل کالجز کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس اور جسٹس شاہ رخ ارجمند پر مشتمل ڈویژن بنچ نے قرار دیا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 175 کے تحت کارروائی کیلئے کسی سابقہ اسیسمنٹ یا آڈٹ کارروائی کا زیر التوا ہونا لازمی نہیں۔ وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں بھی سیکشن 175 کے نفاذ کیلئے سابقہ کارروائی کی شرط عائد نہیں ہوتی۔ عدالت کے مطابق ایف بی آر کو اس سیکشن کے تحت حاصل تمام اختیارات قانونی طور پر درست ہیں۔ متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کے پاس انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت اسیسمنٹ کے اختیارات نہ ہونے سے اس کے تحقیقاتی اختیارات متاثر نہیں ہوتے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق واٹم ڈینٹل کالج کو ٹیکس سال 2020 سے 2023 کے دوران بینک اکاؤنٹس میں ایک ارب 53 لاکھ 54 ہزار 81 روپے موصول ہوئے، تاہم اس عرصے کے دوران ٹیکس ریٹرنز صفر جمع کرائے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید