کراچی (اسد ابن حسن) مختلف الزامات کے تحت سندھ پولیس کے 46اہلکار اردرلی روم میں ریویژن کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ ان اہلکاروں کا تعلق کراچی اور سندھ کے دیگر اضلاع سے ہے۔ تمام اہلکاروں نے اپنی نوکری سے برطرفی کے حوالے سے اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔ کمیٹی نے ان کی وضاحتیں سننے کے بعد فیصلے محفوظ کر لئے ہیں۔