• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسپورٹ جعلسازی، کراچی ایئرپورٹ سے شمالی قبرص جانیوالا مسافر آف لوڈ

کراچی (مطلوب حسین) ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر پاسپورٹ کے صفحات میں ردوبدل کرکے سابقہ سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام بنا دی اور شمالی قبرص جانے والے مسافر کو آف لوڈ کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) منتقل کردیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار مسافر سیف اللہ کا تعلق سانگھڑ سے ہے اور وہ اسٹڈی ویزے پر استنبول کے راستے شمالی قبرص (ٹی آر این سی) جا رہا تھا۔ امیگریشن حکام کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر نے مارچ 2026میں اپنے سابقہ پاسپورٹ پر شمالی قبرص جانے کی کوشش کی تھی، تاہم وہاں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر اسے پاکستان واپس بھیج دیا گیا تھا۔ بعدازاں جون 2026 میں اسے لاہور ایئرپورٹ پر بھی آف لوڈ کیا گیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید