کراچی (اسد ابن حسن) ڈی آئی جی سکھر رینج نے گھوٹکی اور کندھکوٹ کے درمیان زیر تعمیر پل اور لیبر کی حفاظت کے لئے75اہلکاروں کو تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ 20اہلکار سکھر اور 55 اہلکار خیرپور پولیس سے لے کر تعینات کئے گئے ہیں۔ یہ تعیناتی روٹیشن بیسز پر تین ماہ کے لئے کی گئی ہے۔