دبئی (سبط عارف)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا سفیر نامزد کردیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ان کی نامزدگی منظوری کے لئے امریکی سینیٹ کو بھجوا دی ہے۔ 66سالہ جیفری کولیر پیشے کے لحاظ سے سرجن ہیں اور ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ سینیٹ کی منظوری کے بعد وہ عہدہ سنبھال سکیں گے۔ متحدہ عرب امارات میں اگست 2025 میں سابق سفیر مارٹینا اسٹرانگ کی روانگی کے بعد یہ عہدہ خالی ہے۔