اسلام آباد (مہتاب حیدر )وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے دوران موصول ہونے والے لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کی الیکٹرانک جانچ پڑتال کا طریقہ کار وضع کر دیا ہے، جس کے تحت خودکار نظام ٹیکس دہندگان کے گوشواروں میں غلطیوں، قانونی و حقائق پر مبنی نقائص اور دیگر بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرکے انہیں قانونی کارروائی سے قبل اصلاح کا موقع دے گا۔ایف بی آر کے جاری کردہ اسٹیچوٹری ریگولیٹری آرڈر (ایس آر او) 2098(1) مجریہ 2026 کے تحت انکم ٹیکس رولز میں نیا رول 38B شامل کیا گیا ہے۔