اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026(PMIF26) آج 12 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں 50 ممالک کی کان کنی کمپنیوں کے سربراہان، سرمایہ کار، مالیاتی اداروں، پالیسی سازوں اور تکنیکی ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔ 8 ریکوڈک منصوبے میں 8.83 ارب ڈالر سرمایہ کاری ہوئی، 50فیصد بیرک کمپنی 25 فیصدتین وفاقی ادارے لیتے ہیں جبکہ بلوچستان کو 25 فیصد حصہ ملتا ہے ۔8 ٹریلین ڈالرکے معدنی ذخائر پرمزید عالمی کمپنیوںکو متوجہ کرنیکی کوشش،فورم کی سرپرستی ایس آئی ایف سی کررہی ہے۔ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے مطابق ملک میں 92 معدنیات دریافت ہوچکی ہیں، جن میں سے 52 تجارتی بنیادوں پر نکالی جارہی ہیں، جبکہ معدنی ذخائر کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 8 ٹریلین ڈالر ہے، تاہم یہ شعبہ مجموعی قومی پیداوار میں 3 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتا ہے۔