کراچی(رفیق مانگٹ)ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کا راستہ بند کر دیا، وینس کو بھی عمل سے الگ کر دیا، جنگ ختم کرانے کے لیے تہران کے سخت گیر رہنما سے براہ راست ملاقات کی تیاری روک دی گئی،ٹرمپ نے وینس کو ایران کے بجائے ڈیموکریٹک ریاستوں میں مبینہ بدعنوانی اور جرائم کے خلاف کارروائی سونپ دی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں سے اچانک پیچھے ہٹتے ہوئے نائب صدر جے ڈی وینس کو مذاکراتی عمل سے الگ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ امریکا کو اب ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں۔