دبئی ( سبط عارف ) متحدہ عرب امارات کی مجموعی آبادی 2025میں 7فیصد اضافے کے بعد 1کروڑ 20لاکھ 60ہزار تک پہنچ گئی، جبکہ 2024 میں ملک کی آبادی 1کروڑ 13لاکھ ریکارڈ کی گئی تھی۔اماراتی شماریات کے مطابق ، ایک سال کے دوران ملک کی آبادی میں تقریباً 7لاکھ 70 ہزار افراد کا اضافہ ہوا۔متحدہ عرب امارات میں مردوں کی تعداد 77لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو مجموعی آبادی کا تقریباً 64 فیصد ہے جبکہ خواتین کی تعداد 43 لاکھ 50 ہزار ریکارڈ کیگئی جو کل آبادی کا 36 فیصد بنتی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات کی آبادی میں سال 2000 سے اب تک تقریباً 280 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ سال 2000 میں ملک کی آبادی 31لاکھ70 ہزار تھی جو 2025 میں بڑھ کر ایک کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔