• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فجیرہ ٹریفک حادثات، ٹرک ڈرائیور گرفتار، پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس ضبط

فجیرہ (سبط عارف) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں 14افراد کی ہلاکت اور 30کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے ٹریفک حادثات میں ملوث ٹرک ڈرائیور کو حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔ وفاقی پبلک پراسیکیوشن نے ڈرائیور کو تحقیقات مکمل ہونے تک حراست میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے اس کا پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس بھی ضبط کرلیا ہے۔حادثات میں مجموعی طور پر 23گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ واقعے کی وجوہات اور قانونی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پراسیکیوشن نے حادثے میں شامل گاڑیوں کے تکنیکی معائنے، بریک سسٹم کی جانچ، فرانزک تجزیئے اور ڈی این اے ٹیسٹ کا حکم دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید