• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات، بھارتی کمپنیوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ

دبئی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات میں رواں سال کے پہلے 9ماہ کے دوران 42ہزار 355 نئی بھارتی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 18فیصد زیادہ ہے۔ اماراتی وزارت معیشت کے مطابق اس وقت یو اے ای میں 2لاکھ 56ہزار سے زائد بھارتی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔اکتوبر میں عرب امارات اور بھارت کے درمیان براہ راست پروازوں کی تعداد بھی بڑھ کر ہفتے میں 1,153ہوگئی۔

دنیا بھر سے سے مزید