دبئی ( سبط عارف ) دبئی پولیس نے سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کرنے والے ایک منظم گروہ کو بے نقاب کیا اور تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان ضرورت مند افراد کو رقم کا لالچ دے کر ان کے نام پر بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کھلواتے، پھر ان کا پاس ورڈ اور رسائی حاصل کرکے فراڈ کی رقم منتقل کرنے کے لئے استعمال کرتے تھے۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ کسی کو رقم کے عوض اپنا بینک اکاؤنٹ یا ڈیجیٹل والٹ استعمال کرنے دینا قانونی کارروائی کا سبب بن سکتا ہے۔