• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو ملازمہ پر تشدد اور ہلاکت کے بعد ڈائریکٹر FIA گجرانوالہ کا تبادلہ

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرانوالہ زون محمد بن اشرف کا فوری طور پر تبادلہ زون سے ہیڈ کوارٹر کر دیا گیا ہے کیونکہ ان کے گھر پر ان کی بیوی کے مبینہ تشدد کی وجہ سے 13سالہ گھریلو ملازمہ ہلاک ہو گئی تھی۔ گجرانوالہ کے شمس کالونی تھانے نے درج مقدمے کی ابتدائی تفتیش کے دوران یہ ہوشربا انکشاف ہوا کہ مقتولہ کے جسم پر استری سے جلانے کے پرانے نشان موجود تھے جبکہ تازہ تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔ ڈائریکٹر کی بیوی کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ عدالت نے پیر کو ملزمہ کا چار روز جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید