اسلام آباد (عاصم جاوید) سابق وفاقی وزیر مواصلات اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے اسعد محمود پاکستان پوسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر منگل کو بھی قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد/ راولپنڈی کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ نیب نے انہیں تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔