دبئی ( سبط عارف )پاکستان دبئی ایئرپورٹ کی چوتھی بڑی مارکیٹ بن گیا جبکہ پاکستانی مسافروں کی تعداد امریکا اور جرمنی سے بھی زیادہ رہی۔دبئی ائرپورٹ نے اعداد و شمار جاری کردئیے بھارت 26 لاکھ مسافروں کے ساتھ دبئی ایئرپورٹ کی سب سے بڑی مارکیٹ رہا ۔ 2026 کے پہلے 9 ماہ میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 5 کروڑ 4 لاکھ مسافروں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی۔جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستان سے دبئی آنے والے اور دبئی سے پاکستان جانے والے 8 لاکھ مسافروں نے ایئرپورٹ استعمال کیا اعداد و شمار کے مطابق بھارت 26 لاکھ مسافروں کے ساتھ دبئی ایئرپورٹ کی سب سے بڑی مارکیٹ رہا سعودی عرب سے 14 لاکھ اور برطانیہ سے 13لاکھ مسافروں نے دبئی کا سفر کیا۔