• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا سرکاری اور فوجی کمپیوٹرز پر سائبر حملوں کا خدشہ

دبئی ( سبط عارف ) امریکا نے سرکاری اور فوجی زیراستعمال کمپیوٹرز پر ممکنہ سائبر حملوں کے خطرے سے خبردار کردیا۔ حکومتی ملازمین کو ذاتی کمپیوٹرز پر سرکاری کارڈ استعمال نہ کرنے کی ہدایت امریکی محکمہ جنگ کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے حملہ آور میل ویئر سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے جو کمپیوٹرز میں استعمال ہونے والے سرکاری الیکٹرانک شناختی کارڈز (CAC) کا ڈیٹا چُرا سکتا ہے۔حکام کے مطابق ہیکرز ان کارڈز کے ذریعے حساس معلومات، پن کوڈز اور سرکاری نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔یہ شناختی کارڈز سرکاری کمپیوٹرز، نیٹ ورکس اور حساس ویب سائٹس تک محفوظ رسائی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید