• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کا مقدمہ، ملزم کی ضمانت منسوخ، دوبارہ گرفتاری کا حکم

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر 2024 کے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کے مقدمہ میں ملزم ہاشم عباسی کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اس کی دوبارہ گرفتاری کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس شاہ رخ ارجمند پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پراسیکیوشن کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو ضمانت دیتے وقت مزید انکوائری کی کوئی ٹھوس وجہ بیان نہیں کی تھی، اس لئے بعد از گرفتاری ضمانت منسوخ کی جاتی ہے۔ عدالت نے ضمانت کی درخواست دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے فریقین کو 25 نومبر کو پیش ہونے اور ٹرائل کورٹ کو کیس دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید