• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس سی او کانفرنس میں پاکستان کو شرکت کی دعوت، بھارت میں سیاسی طوفان، مودی کٹہرے میں

کراچی(رفیق مانگٹ)پاکستان کو ایس سی او  کانفرنس  میں شرکت کی دعوت، بھارت میں سیاسی طوفان،نریندر مودی کٹہرے میں آگئے ہیں، مصدق ملک کا پانی میں مداخلت کرنے والوں کے ہاتھ کاٹنے کا بیان دوبارہ زیر بحث، بی جے پی اور آر ایس ایس پر دوغلے پن کے الزامات، کانگریس نے سوشل میڈیا پر بھی مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔ پارٹی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جس ملک پر بھارتی شہریوں کے قتل کے لیے دہشت گرد بھیجنے کا الزام ہے، اب اسی ملک کے وزیر کا نئی دہلی میں استقبال کرکے اسے بریانی پیش کی جائے گی،، تاہم بھارتی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوئی اور دعوت ایس سی او کے طے شدہ کثیرالجہتی طریقۂ کار کے تحت دی گئی ہے۔بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سولائزیشنل ڈائیلاگ فورم میں پاکستان کی شرکت نے مودی حکومت کو سیاسی دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ کانگریس نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان کو نئی دہلی مدعو کرنے کے حکومتی فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا ہے کہ نومبر 2026 تک آخر ایسا کیا بدل گیا کہ پاکستان کے وزیر کا استقبال کیا جا رہا ہے؟ دوسری جانب بی جے پی کے بعض رہنماؤں نے پاکستان کے ساتھ تہذیبی روابط اور مکالمے کی حمایت کی ہے۔ تفصیلی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور اپوزیشن رہنما منیش تیواری نے اس معاملے پر نسبتاً اہم اور محتاط مؤقف اختیار کیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ایس سی او ایک کثیرالجہتی فورم ہے اور اس کے تمام رکن ممالک کے نمائندوں کی شرکت معمول کی بات ہے۔تاہم انہوں نے کہابنیادی سوال یہ ہے کہ پہلگام حملے سےنومبر 2026 تک آخر کیا تبدیل ہوا ہے؟"سابق بھارتی وزیر خارجہ اور کانگریس رہنما سلمان خورشید نے مودی حکومت کی پالیسی پر براہ راست تنقید کی،،ان کے مطابق حکومت کی پالیسی کبھی واضح نہیں ہوتی۔ یہ کیسی پالیسی ہے؟ وہ جو کچھ دکھانا، کرنا یا کہنا چاہتے ہیں، کم از کم اسے واضح تو کریں، تاکہ ہم بھی اپنا ردعمل طے کرسکیں۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پر بھی مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔ پارٹی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جس ملک پر بھارتی شہریوں کے قتل کے لیے دہشت گرد بھیجنے کا الزام ہے، اب اسی ملک کے وزیر کا نئی دہلی میں استقبال کرکے اسے بریانی پیش کی جائے گی۔کانگریس نے مصدق ملک کے جون 2026 کے اس بیان کو بھی دوبارہ موضوع بنایا جس میں انہوں نے پاکستان کے پانی میں مداخلت کرنے والے ہاتھ کاٹ دینے کی بات کی تھی۔ پارٹی نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر پاکستان کے معاملے میں دوغلے پن کا الزام لگایا۔ حکومتی اور بی جے پی حلقوں نے پاکستان کی شرکت کو دوطرفہ تعلقات میں بہتری یا پالیسی کی تبدیلی قرار دینے کے بجائے ایس سی او کے کثیرالجہتی طریقۂ کار اور ثقافتی مکالمے سے جوڑا ہے۔بھارتی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا پاکستان کی تہذیبی تاریخ ہم سے الگ نہیں۔ان کا کہنا تھاپاکستان کی تہذیبی اور ثقافتی ترقی ہم سے مختلف نہیں۔ اسے ہم سے الگ ہوئے 80 سال سے بھی کم عرصہ ہوا ہے، ورنہ اس کی تہذیبی نشوونما ہمارے ساتھ ہی ہوئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید