• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف 476 چھوٹے دکانداروں نے فکسڈ ٹیکس اسکیم سے فائدہ اٹھایا

اسلام آباد(مہتاب حیدر) تاجروں کی جانب سے مایوس کن ردعمل ملنے کے بعد، جہاں صرف 476چھوٹے دکانداروں نے فکسڈ ٹیکس اسکیم سے فائدہ اٹھایا، وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے وسیع تر مشاورت کی جائے۔تقریباً 2,700چھوٹے دکانداروں نے ریٹیلرز کی فکسڈ اسکیم سے استفادہ کیا ہے، جن میں سے صرف 476نئے فائلرز ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں ٹیکس مشینری نے ان تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کی تجویز پیش کی۔

اہم خبریں سے مزید