کراچی (ذیشان صدیقی ، اسٹاف رپورٹر/ اختر علی اختر) ورلڈ کلچر فیسٹیول کے اکیسویں روز رقص، تھیٹر اور موسیقی کا راج رہا، کٹھ پتلی تھیٹر ’’چارلی چیپلن‘‘ کی مقبولیت، فیسٹیول میں مالدیپ کے سابق صدر کی خصوصی دلچسپی لی۔ تفصیلات کے مطابق تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کے اکیسویں روز مختلف ثقافتی اور فنکارانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔