کراچی (ذیشان صدیقی، اسٹاف رپورٹر/ اخترعلی اختر) ورلڈ کلچر فیسٹیول، 22ویں روز موسیقی، فلم اور تھیٹر کی سرگرمیاں، گورنر سندھ اور تاجکستان کے سفیر کی آمد،تاجک آکسٹرا کی شاندار پرفارمنس بھرپور توجہ حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2026ء کے 22ویں روز مختلف ثقافتی، موسیقی، فلم اور تھیٹر کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔