اسلام آباد (مہتاب حیدر)پاکستان کی معاشی بحالی کے باوجود ترقی کی رفتار کم، سرمایہ کاری جی ڈی پی کے 13فیصد سے نیچے اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ برقرار ہے،آئی ایم ایف کے پاکستان میں مقیم ماہر ماہر بنیکی نے موجودہ قرض پروگرام کی مدت ختم ہونے کے بعد نئے پروگرام کے حصول کے امکان پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی بحالی کا عمل جاری ہے۔بنیکی کا کہنا تھاکہ فی کس حقیقی آمدن میں سالانہ 1.6فیصد جبکہ سرمایہ کاری جی ڈی پی کے 13 فیصد سے بھی کم ہے، برطانوی ہائی کمیشن مشیر لوئی ڈین نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی تحقیق کا حوالہ دیتےہوئے کہاکہ پاکستان سالانہ 3.8فیصد کی شرح سے ہی معاشی ترقی برقرار رکھ سکتا ہے، وزیرمملکت اظہر کیانی نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرضوں کے چکر سے نکلنے کا واحد راستہ برآمدات بڑھانا ہے جبکہ وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا کہ نجکاری کی کامیابی اداروں کی فروخت سے نہ ناپی جائے بلکہ ملکی معیشت میں پیداہونےوالی قدرسے ناپی جائے۔