اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)برآمدات 10ارب ڈالر بڑھانے کیلئے 8فیصدDLTL ریبیٹ دیا جائے، ٹیکسائل صنعت؛ اپٹما کا برآمدی مسابقت بڑھانے کیلئے توانائی، ٹیکس اور مالیاتی شعبوں میں اہم اصلاحات کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت نے برآمدات میں قلیل مدت کے دوران 3ارب ڈالر اور آئندہ تین سے پانچ سال میں 10ارب ڈالر تک اضافے کے لیے حکومتی پالیسیوں میں فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔