• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمانتھا روتھ پربھو کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو اور ہدایت کار راج نڈی مورو — فائل فوٹو
اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو اور ہدایت کار راج نڈی مورو — فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو اور فلم ساز و ہدایت کار راج نڈی مورو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے بذریعہ سوشل میڈیا اپنے مداحوں کو اپنی پہلی اولاد کی خوشخبری دیتے ہوئے بیٹے کا نام اور تصویر بھی شیئر کر دی۔

بھارتی فلمی دنیا سے وابستہ جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ’دیو‘ رکھا ہے۔


سمانتھا نے انسٹاپوسٹ میں لکھا کہ ہمارا خوبصورت بیٹا، دیو نڈی مورو، 19 نومبر 2026ء یہ ہماری زندگی کا اب تک کا سب سے زیادہ خوشی کا لمحہ ہے، سمانتھا اور راج۔

سمانتھا اور فلم ساز راج نڈی مورو کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کا آغاز 2021ء میں ہوا، جب دونوں نے ویب سیریز دی فیملی مین 2 میں ایک ساتھ کام کیا، بعد ازاں دونوں نے ویب سیریز سِٹڈیل: ہنی بنی میں بھی ایک ساتھ کام کیا۔

دونوں کے درمیان قریبی تعلقات کی قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑنے لگیں جب انہیں مختلف عوامی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا اور وہ اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی پوسٹس میں بھی نظر آنے لگے۔

اس جوڑے نے یکم دسمبر 2025ء کو کوئمبٹور کے ایشا یوگا سینٹر میں شادی کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید