کوئٹہ(آئی این پی )ناروے کی غیر سرکاری تنظیم بینگ ہیومن نے سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ میں شہید ہونیوالے وکلاء کیلئے 35لاکھ روپے کا چیک بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے حوالے کردیا۔اس موقع پر تنظیم کی جانب سے شہید وکلاء کے خاندانوں کیساتھ اظہار ہمدردی ویکجہتی بھی کی گئی ناروے کے غیر سرکاری تنظیم کے ارکان کو پاک فوج کی سیکورٹی میں بلوچستان ہائی کورٹ پہنچایاگیا جہاں انہوں نے شہید وکلاء کیلئے فاتحہ خوانی اور تعزیت کی اس موقع پر بینگ ہیومن کے قیصر علی اوردیگر کاکہناتھاکہ افسوسناک واقعہ کے بعد سے ہی تنظیم نے ناروے میں مختلف کمیونٹیز سے شہداء کے خاندانوں کیلئے مالی مدد لینی شروع کی تھی اس موقع پر انہوں نے 35لاکھ روپے کاچیک بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران عبدالغنی خلجی اوردیگر کو حوالے کیا۔