• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، یونس بلوچ

کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی میئر کوئٹہ میٹروپولیٹن کار پوریشن محمد یونس بلوچ نے عید قربان کے موقع پر شہر میں آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر رکھنے میں کارپوریشن کے عملے کے فعال کردار اور شہریوں کے تعاون پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت پر کارپوریشن صفائی کی خصوصی مہم کامیابی سے چلارہی ہے اور منتخب نمائندوں کی مسلسل نگرانی کے باعث اس کے مثبت نتائج نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اپنے مینڈیٹ کے مطابق شہریوں کو درپیش مسائل کے حل، تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک کے مسائل کے حل اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے فعال تعاون کے باعث کارپوریشن کو اپنا کردار ادا کرنے کا بہتر موقع ملا ہے۔
تازہ ترین