• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکس مارشل آرٹ فائٹر رونڈا روزی رنگ میں لوٹنے کو تیار

لاس ویگاس ( جنگ نیوز) امریکا کی مکس مارشل آرٹ کے عالمی شہرت یافتہ فائٹر رونڈا روزی رنگ میں اترنے کو تیار ہوگئیں، برطانوی میڈیا کے مطابق 29 سالہ رونڈا کم بیک فائٹ میں رواں برس کے آخر میں موجودہ عالمی چیمپئن امانڈا ننز سے 30 دسمبر کو لاس ویگاس سے مقابلہ کرینگی۔ وہ گذشتہ برس نومبر میں ہولی ہومز کے ہاتھوں اپنا عالمی بینٹم ویٹ ٹائٹل گنوانے کے بعد سے ایکشن سے باہر ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے رواں برس جولائی میں فائٹس میں واپس لوٹنے کا امکان ظاہر کیا تھا لیکن گھٹنے کی انجری کے سبب اس میں ناکام رہی تھیں۔ البتہ اب وہ پوری طرح فٹ ہوچکی ہیں۔ اس بارے میں ننز کا کہنا ہے کہ میں رونڈا کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کیونکہ ان سے لڑ کر میرے کیریئر میں نیا موڑ آئے گا۔ وہ بلاشبہ زبردست فائٹر ہیں لیکن سب کو یاد رکھنا چاہیے کہ فی الحال میں بہترین اور عالمی چیمپئن ہوں۔ مجھے علم ہے کہ جیسے ہی انہیں میرا پہلا پنچ لگے گا وہ حیران ہی رہ جائیں گی۔
تازہ ترین