کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سرمست بلوچ قومی اتحاد کے مرکزی چیئرمین حاجی میر غلام نبی بلوچ مرکزی صدر بنگل خان صوبائی صدر سردارزادہ میر عبداللہ فضل ایس بی کیو آئی کوئٹہ کے صدر عبدالغفار بلوچ جنرل سیکرٹری ساجد بلوچ ڈپٹی جنرل سیکرٹری رضا بلوچ اور دیگر متعلقہ رہنمائوں نے خالق آباد کےزرد منگوچر میں ٹکری محمد یوسف گلستان زئی کی دستار بندی کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر سرمستانی اتحاد کے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ معاشرے میں دستار کو بڑی اہمیت حاصل ہے اگر کوئی قبیلہ یا طائفہ بلوچی رسم رواج کے مطابق اپنے سربراہ کا انتخاب کرتا ہے تو اس قبیلے یا طائفے کی شان وشوکت خود بخود بڑھ جاتی ہے در حقیقت دستار بندی کا سلسلہ ہزاروں سالوں سے چلا آرہا ہے اسی طرح بلوچ قوم نے اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی ہزاروں سالوں پرانی تاریخ اور روایات کو زندہ رکھا ہے جبکہ آج کی تقریب اس بات کی دلدل ہے کہ بلوچ قوم سے وابستہ تمام قبائل اپنی قومی روایات اور تشخص کا پاسدار ہے انہوں نے کہا کہ نو منتخب ٹکری پر بھاری ذمہ داری عائد ہوچکی ہے وہ اپنے طائفے کی خوشحالی اور اس کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں اس کے علاوہ وہ بلوچ بقاء باہمی کیلئے بھی جدوجہد کرے اس موقع پر ایس بی کیو آئی کے تمام رہنمائوں نے محمد یوسف کو گلستان زئی طائفے کا ٹکری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔