• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکی خطہ میں سی پیک منصوبہ کے تحت صنعتی زون قائم کیا جائے،حاجی اللہ وسایا

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) پاکستان سرائیکی پارٹی کے ڈویژنل صدر حاجی اللہ وسایا خان لنگاہ سرائیکستان قومی اتحاد کے سیکرٹری اطلاعات فیض کریم بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے پسماندہ علاقوں کی ترقی کی راہیں کھلیں گی ۔سرائیکی خطہ میں سی پیک منصوبہ کے تحت صنعتی زون قائم کیا جائے۔ اقتصادی راہداری اولین طور پر سرائیکی خطہ سے گزاری جائے، صوبہ سرائیکستان کا قیام 7کروڑ سرائیکی عوام کے مسائل کا حل ہے ۔جس سے سرائیکی وسیب کے لوگوں کے مسائل اپنی دہلیز پر حل ہوں گے۔ اُن کے روز گار تعلیم، صحت کے مسائل کا حل صرف اور صرف صوبہ سرائیکستان کے قیام میں ہے۔تخت لاہور سے آزادی سے سرائیکی خطے کی پسماندگی اور استحصال کا خاتمہ ہو گا۔ سرائیکی خطے سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی فورم پر صوبہ سرائیکستان کے قیام کی آواز بلند کر کے اپنی ماں دھرتی سے محبت کا ثبوت دیں وگرنہ انہیں تاریخ کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔ اللہ وسایا خان لنگاہ نے مزید کہا کہ ڈیرہ تا ملتان بین الاقوامی طرز کے ہائی وے، بینظیر پل، کا فوری افتتاح، ڈیرہ ایئرپورٹ پر ڈے اینڈ نائٹ پروازوں کا اجراء، رود کوہیوں پر ڈیم بنانے سمیت ڈیرہ غازیخان میں میڈیکل یونیورسٹی کا قیام فوری عمل میں لایا جائے، اس موقع پر مولوی مشتاق احمد، فیاض سانگھی، سرفراز سانگھی، ملک الطاف گنب، زوہیب حسن لنگاہ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین