بھارت کے اعلیٰ فوجی افسران کے استحصال کا شکار بھارتی فوج کے لانس نائیک نے بھوک ہڑتال کردی ہے۔
اعلیٰ فوجی افسران کی شکایت بھارتی صدر اور وزیراعظم تک پہنچانے والے بھارتی فوج کے لانس نائیک یگیہ پرتاپ سنگھ مطالبات پورے نہ ہونے کے باعث مبینہ طور پر چار دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
یگیہ پرتاپ سنگھ نے کچھ دن پہلے اپنی وڈیو میں بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف شکایت کی تھی، یگیہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اعلیٰ فوجی افسران اپنی گاڑیاں صاف اور جوتے پالش کراتے ہیں، اس سے پہلے بھی کئی بھارتی فوجی استحصال کے خلاف اپنی وڈیو پوسٹ کرچکے ہیں۔