• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں ساتھی طلباء پر تشدد اور فائرنگ کے خلاف طلبہ تنظیم کا دھرنا ختم

جامعہ کراچی میں ساتھی طلباء پر تشدد اور فائرنگ کے خلاف طلبہ تنظیم نے دھرنا ختم ہو گیا۔

مبینہ ٹاؤن تھانے کے سامنے طلبہ تنظیم کے پولیس سے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

طلبہ تنظیم نے دھرنا ختم کردیا اور سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔

طلبہ تنظیم کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جائے گی۔

اس سے قبک پولیس کا کہنا تھا کہ دھرنے کی وجہ سے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

پولیس نے کہا کہ سہراب گوٹھ سے مسکن چورنگی جانے والا ٹریفک گلزار ہجری روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید