کراچی(اسٹاف رپوٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ نوجوان اپنے وقت کا ضیاع نہ کریں اور بہتر سے بہتر تعلیم حاصل کریں تاکہ وہ اپنے ملک کے کام آسکیں. اپنی اننگ کھیل لی اب آپکی باری ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہّ کراچی کے شعبہّ ابلاغِ عامہ کی عمارت کی تزین و آرائش کے بعد افتتاح کے موقعے پر کیا. اس موقع پر شاہد آفریدی نے طاہرہ طارق کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ جامعہ کراچی کے شعبہّ ابلاغِ عامہ کی تزین و آرائش کا کام شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے انجام دیا ہے اور اس کام کے مکمل ہونے پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی تھے. اس موقع پر یونیورسٹی کو خوب سجایا گیا جگہ جگہ شاید افریدی کے پوسٹرز اور بینرز لگائے گئے تھے۔ شاہد خان آفرید ی نے ،شعبہ ابلاغ عامہ اور طلبہ کی جانب سے بھر پوراستقبال پر ان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی آکر بے حد فخر محسوس ہورہاہے شاہد آفریدی نے جامعہ کراچی میں شاہد آفریدی فائونڈیشن کی جانب سے بوم بوم کرکٹ اسٹڈیم کی تعمیر کی بھی خواہش کا اظہار کیاجس کو طلبہ نے بیحد سراہا۔ شعبہّ ابلاغِ عامہ کی چیئر پرسن ڈاکٹر سیمی نغمانہ نے کہا کہ جامعہّ کراچی میں داخلہ لیتے وقت شعبہّ ابلاغِ عامہ طالبعلموں کی اولین ترجیح ہوتا ہے.2007میں اس عمارت میں منتقل ہونے کے بعد سے اسکی دیکھ بھال نہیں کی گئی جسکی وجہ سے عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی. اس زمن میں شعبے کے طالبعلموں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک مہم چلی اور شعبے کی بہتری کے لئے مختلف اداروں سے رابطہ کیا گیا جن میں سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے اس کام کی ذمے داری اٹھانے کا فیصلہ کیا. انھوں نے مزید کہا کے اب شعبے میں ایک جدید ٹی وی لیب اور ملٹی میڈیا لیب قائم کرنے کا ارادہ ہے جس کے لئے کوششیں جاری ہیں.اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس شعبے کی بہتری کے کام کو انجام دیا. شاہد آفریدی ہمارے ملک کے سپر اسٹار ہیں اور تعلیم کے شعبے میں انکی کوششیں قابل ستائش ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ مسائل بہت ہیں پر محدود وسائل ہونے کی وجہ سے ان پر کام نہیں ہو پارہا۔