پاکستانی محققین نے اردو میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے خطاطی پر مبنی اردو فونٹ تیار کر لیا ہے۔
نصراللہ مہر ایک پاکستانی خطاط ہیں جنہیں 1998ء میں عظیم خطاط یوسف سدیدی کے نام سے وابستہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔
انٹرنیٹ کی آمد کے بعد ان کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا تو ان کے بیٹے ذیشان مہر نے کمپیوٹر پروگرامنگ میں مہارت پیدا کی، اس کے بعد باپ بیٹے نے مل کر ایک ایسا اردو فونٹ تیار کیا جو خطاطی پر مبنی ہے۔
اس فونٹ کی تیاری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونی ورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف کی مدد اور ڈاکٹر آغا علی رضا کی لسانی تکنیک نے اہم کردار ادا کیا۔